حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ، عوام پریشان

یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا فائل فوٹو یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا

یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کے پیش نظر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کوجلد از جلد لائسنس بنوانے کی ہدایات کردی۔

یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کے مطابق یکم جنوری سے نئے لائسنس کی فیس 5 ہزار جبکہ لرنر پرمٹ کی فیس ایک ہزار روپے کردی جائے گی۔

عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے چھٹی کے روز بھی تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں۔ شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ شہر میں 8 خدمت مراکز 24 گھںٹے کام کررہے ہیں ۔ آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store