سانحہ پی آئی سی: وکلاء ایک بار پھر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے، بڑی خبر نے سب کو پریشان کر دیا

 پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فائل فوٹو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی

وکلاء ایک بار پھر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے، وہاں جا کر کیا کیا؟ بڑی خبر نے تہلکہ مچا دیا۔

وکلاءرہنما پی آئی سی پہنچ گئے،ڈاکٹروں کوپھول پیش کئے اور ملاقات کی ، ملاقات کے بعدبرف پگھلنے کا آغاز ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق وکلاءرہنماﺅں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ کر ڈاکٹرزسے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کوپھول پیش کئے ۔ وکلاءڈاکٹرز ملاقات کے بعد دونوں برادریوں میں برف پگھلنے کا آغاز ہوگیا ہے ۔

وکیل رہنما احسن بھون نے کہاہے کہ جوکچھ ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وکلاء رہنماﺅں نے پی آئی سی آ کر بڑے پن کا مظاہرہ کیاہے ۔اس موقع پر دونوں اطراف سے دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیاگیا ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی نے سانحہ پی آئی سی کی یاد میں مشعلیں روشن کیں اور وکلاء حملے کے موقع پر جاں بحق ہونے والوں کی یاد میںپی آئی سی میں پھول رکھے ۔

install suchtv android app on google app store