چکوال میں دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق

چکوال میں دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق فائل فوٹو چکوال میں دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ بائی پاس روڈ تلہ گنگ کے قریب پیش آیا،جہاں دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔

install suchtv android app on google app store