بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ لورالائی کے قریب موسیٰ خیل میں پیش آیا اور حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو راڑہ شم منتقل کیا گیا۔
مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے بعد ریسکیو عملے کے ساتھ مقامی افراد نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔