افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوگئے۔ فائل فوٹو افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.2 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

حکام نے بتایا ہے کہ متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے لوگ دبے ہیں۔ زلزلے کے باعث نیٹ ورک کنکشنز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ 

install suchtv android app on google app store