سیالکوٹ: مسجد میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ: مسجد میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق فائل فوٹو

سیالکوٹ کے علاقے منڈیکی چوک میں واقع مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق نمازِ فجر کے دوران موٹر سائیکل سوار 3 افراد مسجد کے باہر پہنچے۔

2 مسلح ملزمان نے مسجد کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی جبکہ ایک باہر ہی موجود رہا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شاہد اور ہاشم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول شاہد کا تعلق کامونکی جبکہ ہاشم کا تعلق بھکر سے تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجد میں پیش آنے والے واقعے کے زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store