مصر کے ایک مصروف شاہراہ پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 32 افراد جاں بحق جبکہ 63 کے زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ مصری دارالحکومت قاہرہ اور ساحلی شہر اسکندریہ کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔
مصری پولیس ذرائع کے مطابق ایک کار سے تیل کے رساؤ کی وجہ سے کچھ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
رپورٹ میں بتانا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔