پنجاب حکومت کا لیپ ٹاپ سکیم ختم کر نے کا اعلان

پنجاب حکومت کا لیپ ٹاپ سکیم ختم کر نے کا اعلان فائل فوٹو پنجاب حکومت کا لیپ ٹاپ سکیم ختم کر نے کا اعلان

پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم ختم کر نے کا اعلان کردیا۔ وزیرٰ تعلیم راجہ ہمایوں یاسر کہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ جیسی کوئی سکیم نہیں لا رہے، سکیم کا ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا۔ 20 ارب روپے لگائے گئے مگر سکیم کے متوقع نتائج برآمد نہ ہوئے۔

پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کیلئے موجودہ بجٹ میں کوئی فنڈز نہیں رکھے۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلبا کو اعلی تعلیمی کارکردگی پر لیپ ٹاپ دینے کی سکیم شروع کی گئی تھی تاہم موجودہ حکوم نے سکیم ختم کر دی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم راجہ ہمایوں یاسر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ خرید کر خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے اور لیپ ٹاپس کی کوالٹی بھی تسلی بخش نہیں۔ سکیم پر 20 ارب خرچ کر دئیے گئے، سارا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store