اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا بچوں کی دماغی نشوونما کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، تحقیق

اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا بچوں کی دماغی نشوونما کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے فائل فوٹو اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا بچوں کی دماغی نشوونما کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے

کیا آپ کے بچے روزانہ بہت زیادہ وقت اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ یا ٹیلی ویژن (ٹی وی) اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں؟

تو یہ عادت بچوں کی دماغی نشوونما پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل ارلی ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ میں شائع تحقیق میں 23 سال کے دوران ہونے والی 33 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا۔

ان تحقیقی رپورٹس میں دیکھا گیا تھا کہ ٹی وی دیکھنے یا کمپیوٹر گیمز کھیلنے سے 12 سال سے کم عمر بچوں کے دماغی افعال پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس عادت سے کچھ فائدے بھی ہوتے ہیں ،مگر نقصان زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے دماغ کے اس حصے میں تبدیلیاں آتی ہیں جو منصوبہ بندی، حالات کے مطابق لچک اور یادداشت کے لیے اہم ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ اسکرین ٹائم سے دماغ کے اس حصے پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو ہمیں لمس، دباؤ، حرارت، ٹھنڈ اور تکلیف کو محسوس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

محققین کے مطابق یادداشت، سننے، بولنے اور بصری تفصیلات سمجھنے میں مددگار دماغی حصوں پر بھی اس عادت سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ بچوں کو ڈیوائسز سے بالکل دور کر دیں، مگر ہر چیز میں اعتدال ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا والدین کو مشورہ ہے کہ وہ اسکرین ٹائم کو محدود کرنے کا فیصلہ ہر بچے کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ ڈیوائسز سے بچوں کی جسمانی اور سماجی سرگرمیوں سے سمیت نیند متاثر نہ ہو۔

 

install suchtv android app on google app store