کویت نے نئے سال کے موقع پرتین تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
کویتی میڈیا کے مطابق حکومت نے شب معراج اور نئے سال کے آغاز پر چھ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
تین روزہ تعطیل نئے سال کے آغاز پر ہوں گی، یکم جنوری بروز جمعرات سے تین جنوری بروز ہفتہ تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
نئے سال کی تعطیلات کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں چھٹیاں ہوں گی، نئے سال میں کام کا باقاعدہ آغاز چار جنوری بروز اتوار سے ہوگا۔
اس کے علاوہ تین تعطیلات شب معراج کی مناسب سے دی جائیں گی، شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16 جنوری کو ہوگی چونکہ کویت میں جمعہ کے دن پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تواس مناسبت سے چھٹیاں 16 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہیں گی۔