سابق گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی

سابق گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی فائل فوٹو سابق گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی مغلپورہ جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی ہے۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت کے مطابق مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے، جبکہ پولیس ریکارڈ میں بھی ایسا کوئی مواد پیش نہیں کیا گیا جو ملزم کی ضمانت رد کرنے کا جواز فراہم کرے۔

اس مقدمے میں تھانہ مغلپورہ پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات میں عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگرافراد شامل تھے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی جانب سے تفتیش میں تعاون کیا گیا اور اس مرحلے پر جسمانی ریمانڈ کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی، لہٰذا درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف درج دیگر چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

ان مقدمات میں بھی ان پر اسی نوعیت کے الزامات عائد ہیں جن کا تعلق گزشتہ احتجاجی واقعات سے جوڑا جاتا ہے۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر تمام ریکارڈ مکمل صورت میں پیش کیا جائے تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔

install suchtv android app on google app store