ڈرگ کورٹ لاہور نے غیرقانونی تشہیر اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے الزام میں حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے حکیم شہزاد کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اور ضلعی پولیس افسر (DPO) کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزاد کی عدم پیشی پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ حکیم شہزاد کو 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنا لازم ہے۔
مقدمے کے مطابق، حکیم شہزاد بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر ان کی غیرقانونی تشہیر میں بھی ملوث پائے گئے۔