رحیم یارخان میں مسافر بس اور ریسکیو ایمبولینس کے درمیان تصادم، 6 افراد جاں بحق

رحیم یارخان میں ٹریفک حادثہ فائل فوٹو رحیم یارخان میں ٹریفک حادثہ

رحیم یارخان میں ایک مسافر بس اور ریسکیو ایمبولینس کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت کل 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے اور مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ رحیم یارخان میں کوٹ سمابہ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس اور ایمبولینس میں تصادم ہوا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری شیخ زید اسپتال منتقل کیا۔

install suchtv android app on google app store