امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کا پیکج منظور کر لیا

اف 16 فوائل فوٹو اف 16

امریکا نے پاکستان کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے 686 ملین ڈالر کا پیکج منظور کر لیا، پاکستان نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اس منظوری کا ذکر امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے اُس خط میں کیا گیا ہے جو امریکی کانگریس کو ارسال کیا گیا۔

کانگریس کو لکھے گئے خط کے مطابق نئے معاہدے میں ل-سکسٹین ڈیٹا لنک سسٹم ۔ کرپٹوگرافک آلات ۔ ایویانکس اپ گریڈ ۔ تربیتی ماڈیولز اور جامع پائیداری سپورٹ شامل ہیں جن کا مقصد پاکستان کے ایس سولہ بیڑے کو جدید بنانا ہے۔

اس اقدام سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان جاری انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں مزید تقویت ملے گی۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایف سولہ لڑاکا جہازوں کے اپ گریڈیشن پیکیج کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے اور دونوں ممالک کے معمول کے دفاعی تعاون کا حصہ قرار دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پہلی مرتبہ اسی کی دہائی میں امریکا سے ایف سولہ جنگی طیارے خریدے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store