پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے 1.2 ارب کی قسط موصول ہو گئی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کر دیے ہیں فائل فوٹو آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کر دیے ہیں

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کر دیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط کے طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جن میں سے 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی 7 ارب ڈالر کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت ایک ارب ڈالر اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت 2 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store