پنجاب بھر میں پارکس اور باغات نو اسموکنگ زون ڈکلیئر

پنجاب بھر میں پارکس اور باغات نو اسموکنگ زون ڈکلیئر فائل فوٹو پنجاب بھر میں پارکس اور باغات نو اسموکنگ زون ڈکلیئر

پنجاب بھر میں باغات نو اسموکنگ زون ڈکلیئرکردئیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پروہیبیشن آف اسموکنگ اینڈپروٹیکشن آف نان اسموکرزہیلتھ آرڈیننس 2002کی شقوں کااطلاق کردیا گیا،آرڈیننس کے سیکشن 5 اور 7 کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ کا استعمال ممنوع ہے۔

پارکس میں سگریٹ اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، ٹک شاپس، کیفیز اور پارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس پر بھی سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے ۔

پارکس میں مختلف مقامات پر نوا سموکنگ بورڈز اور ہدایات نصب کی جائیں گی،پارک میں موجود عملہ اور اسٹاف مسلسل مانیٹرنگ کرے گا۔

تمام پی ایچ اے اتھارٹیز10 دن میں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store