سانحہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جس پر ہرپہلو سے تفتیش ہوگی: آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فائل فوٹو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہےکہ جڑانوالہ میں گرجا گھروں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جس پر ہرپہلو سے تفتیش ہوگی، کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملےگی اور نہ ہی کسی کو بغیر وجہ سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے گا۔

پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے جڑانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ کرسچین کالونی اور دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ اتوارکو جڑانوالہ میں سروسز ہوں گی اور گرجا گھروں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا، واپسی کا سفر شروع ہوچکا ہے، متاثرہ افراد پہلے سے بہتر گھروں میں واپس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جس پر ہرپہلو سے تفتیش ہوگی، کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملےگی اور نہ ہی کسی کو بغیر وجہ سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزمان کی تفتیش سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، اس وقت عیسائی، ہندو، مسلمان اور سکھ بن کر نہیں بلکہ پاکستانی بن کر سوچیں۔

install suchtv android app on google app store