عامر ذوالفقار نے آئی جی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

عامر زولفقار فائل فوٹو عامر زولفقار

پنجاب کے نئے آئی جی عامر ذوالفقار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے سینٹرل پولیس آفس میں اس موقع پر کہا کہ افسران کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا جائزہ لوں گا، سیاسی دباؤ کے حوالے سے وقت بتائے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کو وسائل کی کمی ہے، فورس کو ایک ہی پیغام ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی پرانی روایات کو تبدیل کیا جائے گا، جرائم پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں۔

اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس آمد پر آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کو سلامی پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز عامر ذوالفقار کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store