گوجرانوالہ: فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 ملازمین شدید زخمی

فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 ملازمین شدید زخمی ہوگئے فائل فوٹو فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 ملازمین شدید زخمی ہوگئے

 آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے پلاسٹک فیکٹری کے 5 ملازمین جھلس پر شدید زخمی ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مافی والا موڑ کے قریب واقع پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں آتش زدگی کے باعث پانچ ملازمین جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو اہل کاروں نے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے میں ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

آگ لگنے کے واقعے میں 5 فیکٹری ملازمین جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمی فیکٹری ملازمین میں اکرم، زیل شاہ، شوکت، سجاد اور شاکر شامل ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں برن سینٹر نہ ہونے پر متاثرہ ملازمین کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store