بھارت: فیکٹری میں گیس لیکیج سے 11 افراد ہلاک

بھارت: فیکٹری میں گیس لیکیج سے 11 افراد ہلاک فائل فوٹو بھارت: فیکٹری میں گیس لیکیج سے 11 افراد ہلاک

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے علاقے میں گیس لیکیج کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیس لیکیج کی وجہ سے متعدد افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشی علاقے میں ایک فیکٹری سے گیس لیک ہوئی تھی جس وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store