گوجرانوالہ کی عدالت سے دو مقدمات میں بری ہونے کے بعد محکمہ انسداد بدعنوانی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو جعلی بھرتیوں کے مقدمےمیں گرفتار کیا گیا ہے، سابق وزیر اعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 جعلی بھرتیاں کیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو دو مقدمات میں بری کردیا تھا، عدالت نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ اینٹی کرپشن میں 2 مقدمات درج ہیں، دونوں ایف آئی آرز میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کِک بیکس کے الزامات ہیں۔