جیل بھرو تحریک: گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دے دی

جیل بھرو تحریک: گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دے دی فائل فوٹو جیل بھرو تحریک: گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دے دی

‏پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے 5 ویں دن گوجرانوالا میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سےزائد کارکنوں نے گرفتاری دے دی۔

پولیس کا کہنا تھاکہ اگرکوئی پی ٹی آئی رہنما یا کارکن گرفتاری دینا چاہتاہےآئے اورگاڑی میں بیٹھے، ہم عزت کے ساتھ ان کو لیکرجائیں گے۔

گوجرانوالا میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی جبکہ منڈی بہاء الدین سے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل بھی گرفتاری دینے والوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گرفتاریاں دینے کے لیے گجرات اور وزير آباد سے بھی تحریک انصاف کارکنوں کی ریلی گوجرانوالہ پہنچی، گوجرانوالہ میں موجود کارکنوں کے ساتھ مل کر سنٹرل جیل پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی 6 گاڑیاں بھر کر جاچکی ہیں، اب پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئی ہیں، اس لیے وہ اور باقی لوگ واپس جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store