تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی شناخت کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، خودکش حملہ آور کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور پشاور میں چند دن قیام کر کے شہر کے راستوں اور مقامات سے واقفیت حاصل کی تھی۔
مزید بتایا گیا کہ خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی سمیت دیگر سہولتیں بھی حملہ آوروں کو فراہم کی گئی تھیں۔ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کے سلسلے میں اب تک 150 سے زائد افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے جبکہ خودکش بمبار سمیت 3 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔