ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آ گئی

ایف سی ہیڈکوارٹر ہونے والے خودکش حملے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تیار مکمل ویڈیو سامنے آگئی فائل فوٹو ایف سی ہیڈکوارٹر ہونے والے خودکش حملے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تیار مکمل ویڈیو سامنے آگئی

24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر ہونے والے خودکش حملے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تیار مکمل ویڈیو سامنے آگئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو اکٹھا کرکے مکمل ویڈیو تیار کی، فوٹیجز مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں تینوں حملہ آوروں کو ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آتے دیکھا جا سکتا ہے، حملہ آوروں کو روڈ پر رانگ وے سے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب پہنچ کر حملہ آوروں نے مارکیٹ میں موٹرسائیکل کھڑی کی، ویڈیو میں ٹوپی اور چادر پہنے خودکش حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے، خودکش حملہ آور کو ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر تک انتظار کرتے دیکھا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز سے تیار کی گئی ویڈیو میں خودکش حملہ آور کو ایف سی ہیڈکوارٹر سے کچھ فاصلے پر پیدل آتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پہلے خودکش حملہ آور نے گیٹ پر دھماکا کیا، دھماکے کے بعد دھوئیں اور گردوغبار میں 2 حملہ آور ایف سی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے، اندر داخل ہونے کے بعد بکتربند گاڑی نے دونوں حملہ آوروں کا راستہ روکا۔

بکتربند گاڑی کی وجہ سے حملہ آور پارکنگ ایریا میں چلے گئے، حملہ آوروں کو پارکنگ سے باہر نکلنے کی بار بار کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا منظر بھی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ 3 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ روز آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملہ آور افغان شہری معلوم ہوتے ہیں تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store