کوہاٹ اور کرک میں پولیس آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

خیبر پختونخوا کے اضلاع کوہاٹ اور کرک میں پولیس کی علیحدہ کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے اضلاع کوہاٹ اور کرک میں پولیس کی علیحدہ کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے

خیبر پختونخوا کے اضلاع کوہاٹ اور کرک میں پولیس کی علیحدہ کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔ کوہاٹ میں بازید خیل کے قریب کی جانے والی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دہشتگردوں نے ان کی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد مختلف سنگین مقدمات میں نامزد تھا۔

install suchtv android app on google app store