بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا فائل فوٹو سی ٹی ڈی نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

جب کہ ان کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے، جب کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store