سرکاری دفاتر اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے دفاتر اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے دفاتر اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے دفاتر اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کا اجلاس ہوا، جس میں صوبہ بھر کے پٹوار خانوں، تحصیل دار ، اے سی، ڈی سی، ڈی پی او، ڈی ایس پی آفسز اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو رواں ماہ کے آخر تک مذکورہ تمام دفاتر میں کیمروں کی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ان کیمروں کی براہ راست مانیٹرنگ کے لیے مرکزی سیل قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان کیمروں تک وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی آفسز کو آئی پی نیٹ ورک کے ذریعے براہ راست رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان دفاتر میں کیمروں کی تنصیب کے لیے آج ہی تحریری احکامات جاری کیے جائیں۔ عوامی خدمات کے ان دفاتر کے جملہ امور کو شفاف بنانے کے لیے کیمروں کی تنصیب انتہائی ضروری ہے۔ علاوہ ازیں صوبہ بھر کے محافظ خانوں میں ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے آگ بجھانے والے آلات نصب لیے جائیں اور ریونیو معاملات سے متعلق عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے کمپلینٹ ریڈرسل کے نظام کو فعال بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈیجیٹائزیشن آف لینڈ ریکارڈ پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سال کے آخر تک منصوبے کو ہر صورت مکمل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store