پکڑے جانے پر سرکاری ملازم نے رشوت کے 5 ہزار کھا لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پکڑے جانے پر سرکاری ملازم نے رشوت کے 5 ہزار کھا لیے اسکرین گریب پکڑے جانے پر سرکاری ملازم نے رشوت کے 5 ہزار کھا لیے

بھارت میں سرکاری ملازم نے پولیس کا چھاپہ پڑنے پر رشوت کے 5 ہزار روپے نگل لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں پیش آیا، جہاں اسپشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کو رشوت خورسرکاری ملازمین کے خلاف مہم کے دوران ایک شخص کی جانب سے گجندر سنگھ نامی سرکاری ملازم کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کروائی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی اور ملازم نے رشوت کے پیسے اپنے نجی دفتر میں وصول کیے تھے، اطلاع پر جیسے ہی پولیس پہنچی تو گجندر نے 5000 بھارتی روپے کھا لیے۔

بعدازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو معائنے کے بعد صحت مند قرار دیا گیا۔

سرکاری ملازم گجندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store