پنجاب میں سرکاری آٹا مزید مہنگا ہوگیا

پنجاب میں سرکاری آٹا مزید مہنگا ہوگیا فائل فوٹو

پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے جس کے مطابق آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے مقرر کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہو گا۔

دوسری جانب محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں آٹے کی ریٹیل قیمت 65 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کی قیمت 650 روپے ہو گئی ہے۔ سندھ میں نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہو گا۔

install suchtv android app on google app store