ایبٹ آباد: کھدائی کے دوران کان بیٹھنے سے 2 مزدور جاں بحق

شیروان کے علاقے بانڈی نکڑا میں سوپ اسٹون مائن اچانک بیٹھ گئی۔ فائل فوٹو شیروان کے علاقے بانڈی نکڑا میں سوپ اسٹون مائن اچانک بیٹھ گئی۔

ایبٹ آباد میں کھدائی کےدوران ایک کان بیٹھ گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیروان کے علاقے بانڈی نکڑا میں سوپ اسٹون مائن اچانک بیٹھ گئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store