اگر کرکٹرز نا ہوتے تو کیا ہوتے؟ شاداب خان اور نسیم شاہ کا دلچسپ جواب

قومی کرکٹر شاداب خان اور نسیم شاہ فائل فوٹو قومی کرکٹر شاداب خان اور نسیم شاہ

قومی کرکٹر شاداب خان اور نسیم شاہ کا کہنا ہےکہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو مزدور ہوتے۔

قومی کرکٹر شاداب خان اور نسیم شاہ کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں میزبان ان سے مختلف سوالات کیے۔

شاداب اور نسیم سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کرکٹرز نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ اس کے جواب میں نسیم شاہ نے کہا کہ میں بزنس کرتا لیکن میرا بزنس میں دماغ نہیں ہے تو اسے میں زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھتا۔

میزبان نے شاداب سے بھی یہی سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کوئی مزدوری ہی کرتا کیوں کہ جتنے بھی کرکٹرز ہیں وہ پڑھتے نہیں ہیں تو سب ہی مزدوری کرتے یا فارغ ہوتے۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ دونوں کس کرکٹر جیسا بننا چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں دونوں نے سابق کپتان عمران خان بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شاداب اور نسیم سے ان کے پسندیدہ گانے کے حوالےسے پوچھا گیا تو شاداب نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ گانا راحت فتح علی خان کا گانا'آفرین آفرین' ہے جب کہ نسیم شاہ نے بتایا کہ ویسے تو بہت سے گانے سنے ہوئے ہیں لیکن پچھلے 4 سال سے ' میری ماں کے برابر کوئی نہیں' والا گانا سنتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store