سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز

سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز فائل فوٹو سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز

سول ایویشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے سکردو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا۔

سی اے اے ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے اسکردو کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نئے رن وے 14R/32L کے آپریشن ہونے کے حوالے سے ناٹم بھی جاری کردیا ہے۔

نئے رن وے پر افتتاحی پرواز 8 بجکر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ ہوئی۔

سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر پہلی لینڈنگ نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے ایئر بس اے 320 طیارے نے کی۔

سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کل پہلی بین الاقوامی پرواز کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store