پی آئی اے کا دبئی سے سکردو کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ فائل فوٹو سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے سکردو سے ایک دفعہ پھر انٹر نیشنل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے یو اے ای سے سکردو کیلئے فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے 29 اپریل سے دبئی تا سکردو براہ راست پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے ہفتے میں 2 دفعہ سکردو سے دبئی پرواز شروع کرے گا، پی آئی اے نے پہلی دفعہ اگست 2023 میں سکردو کی براہ راست پرواز شروع کی تھی، موسم بدلنے اور شدید طوفانی صورتحال کے بآعث پی آئی اے نے اپنا آپریشن بند کیا تھا۔

خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے ڈیڑھ سال بعد چترال کیلئے دوبارہ سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔18مئی سے اسلام آباد سے چترال کیلئے ہفتے وار 2پروازیں آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے اسلام آباد چترال کے درمیان اے ٹی آر طیارے آپریٹ کرے گی۔

install suchtv android app on google app store