سکردو: دیوسائی ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، پانچ افراد جاں بحق

  • اپ ڈیٹ:
سکردو: دیوسائی ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، تین افراد جاں بحق فائل فوٹو سکردو: دیوسائی ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، تین افراد جاں بحق

سکردو کے سیاحتی مقام دیوسائی ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

زرائع کے مطابق دیوسائی حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسر جانب ہسپتال ذرائع کے مطابق ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا یے۔ دونوں زخمی رشتے میں باپ بیٹی ہے جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں تاہم وہ ذہنی طور پر متاثر ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store