سکردو: سیاحوں کی گاڑی دریا برد، 2 لاشیں نکال لی گئیں، 5 افراد لاپتہ

  • اپ ڈیٹ:
سکردو میں شاہراہ بلتستان پر سسی کے مقام پر سیاحوں گاڑی دریا برد ہو گئی. فائل فوٹو سکردو میں شاہراہ بلتستان پر سسی کے مقام پر سیاحوں گاڑی دریا برد ہو گئی.

سکردو میں شاہراہ بلتستان پر سسی کے مقام پر ایک اور حادثے میں سیاحوں کی گاڑی دریا برد ہو گئی ہے جن میں سے 2 لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 5 افراد تاحال لاپتہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح سکردو سے گلگت آتے ہوئے سسی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی دریا برد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکردو: شاہراہ بلتستان پر مسافر گاڑی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے دو عدد ٹارچ، ٹچ موبائل، گیس سلنڈر چار عدد سلیپر ملے ہیں۔ گلگت بلتستان ایمرجنسی سروس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی میں مصروف ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک اور حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے

 

install suchtv android app on google app store