اسلام آباد: منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار

اسلام آباد ائیرپورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ائیرپورٹ

اسلام آباد میں منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریض لیبیا سے ڈیپورٹ ہو کر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں سے انھیں پمز اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم اس دوران وہ فرار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا سے بے دخل پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ سے پاکستان لایا گیا تھا، اور ان کی فلائٹ 8 ستمبر کی رات کو اسلام آباد پہنچی تھی، چاروں مسافروں میں منکی پاکس علامات پائی گئی تھیں۔

ذرائع بی ایچ ایس کے مطابق اسکریننگ کے دوران چار مشتبہ مسافروں کو الگ کیا گیا تھا، جن کے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا، اور پھر ان کے فارم تیار کر کے ایمبولینس میں سوار کیا گیا، تاہم ایئر پورٹ سے نکلنے کے بعد مشتبہ مریض ایمبولینس سے اتر کر فرار ہو گئے۔

منکی پاکس کے مشتبہ مریض کوائف فارم بھی ساتھ لے کر فرار ہوئے ہیں، فرار ہونے والوں میں رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین، نعیم شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store