حادثے کے باوجود ہسپتال میں شادی کی خوشی، ویڈیو وائرل ہو گئی

زخمی خاتون کی ہسپتال میں شادی فائل فوٹو زخمی خاتون کی ہسپتال میں شادی

ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی۔

بھارتی ریاست کیرالا میں سکول ٹیچر آوانی شادی کی تقریب کیلیے میک اپ کروانے جا رہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں تاہم دلہا اور دلہن کے اہل خانہ نے تقریب منسوخ نہ کرنے کے بجائے ہسپتال میں انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹروں، نرسوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں آوانی اور ان کے منگیتر شیرو نے بغیر موسیقی، سجاوٹ یا روایتی تقاریب کے سادگی سے شادی کی۔ ہسپتال انتظامیہ نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی کیونکہ دلہا دلہن کیلیے یہ دن خاص تھا۔ آوانی چند رشتہ داروں کے ہمراہ برائیڈل میک اپ کیلیے جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، دلہن کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی تو صارفین کو شاہد کپور اور امریتا راؤ کی 2006 کی فلم ویواہ یاد آئی۔

دولہے میاں شیرو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں اور آوانی کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں اور اہل خانہ ہمارے رشتے کو پہلے ہی قبول کر چکے ہیں۔ شادی اسی دن طے تھی اور سب خوشی سے تیاریوں میں مصروف تھے کہ حادثے نے حالات بدل دیے۔ شیرو کا کہنا تھا کہ آوانی کو اب مکمل دیکھ بھال اور سہارا درکار ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store