مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق صدر بار سمیت 3 افراد جاں بحق

مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق صدر بار سمیت 3 افراد جاں بحق فائل فوٹو مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق صدر بار سمیت 3 افراد جاں بحق

جھنگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق صدر بار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

جھنگ کے علاقے گوجرہ روڈ کے قریب سابق صدر بار منیر سدھانہ گھر سے نکلے تو راستے میں دو مسلح  موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سابق صدر بار منیر سدھانہ، ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دو راگیر بھی زخمی ہوئے۔ جن میں ایک اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ جبکہ ایک زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ دوسری جانب وکلاء برادری میں کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے۔۔۔

install suchtv android app on google app store