سکردو: ٹریفک حادثے میں وزیر اعلیٰ جی بی کے کوآرڈینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

ایڈووکيٹ مزمل اور انکی فیملی کو شاہراہ بلتستان شنگوس پل کے قریب حادثہ پیش آیا۔ فوٹو: فیس بک ایڈووکيٹ مزمل اور انکی فیملی کو شاہراہ بلتستان شنگوس پل کے قریب حادثہ پیش آیا۔

شاہراہ بلتستان پر افسو ناک ٹریفک حادثے میں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے کوآرڈینیٹر ایڈوکیٹ مزمل والدین سمیت جاں بحق جبکہ ہمشیرہ شدید زخمی ہوگیں۔

حادثہ گزشتہ رات شاہراہ بلتستان پر شنگوس پل کے قریب پیش آیا۔ جس کے باعث ایڈووکيٹ مزمل، انکے والد اور والدہ جابحق ہوگئے، جبکہ ان کی بہن کو زخمی حالت میں گلگت ہسپتال پہنچایا گیا  ہے۔

خاندانی ذرائع کے  مطابق ایڈوکیٹ مزمل گزشتہ رات 9 بجے گگت سے سکردو کے لیے نکلے تھے۔

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ مزمل کو حال ہی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوارڈنیٹر تعینات کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store