کمزور طبقے کی مالی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان

کمزور طبقے کی مالی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو کمزور طبقے کی مالی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مستحقین کی مدد کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب اور نادار لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے کی سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر کام شروع ہو چکا ہے اور گھروں کی تعمیر کے لیے سود کے بغیر قرضے دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کمزور طبقے کی مالی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ احساس کفالت پروگرام کوئی احسان نہیں ہے۔

سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں وہا ں غربت زیادہ ہے لیکن ہم نے سندھ میں بھی مستحق لوگوں کا سوچا اور ان کو سہولیات دیں۔

عمران خان نے کہا کہ غیر مستحق 30 ہزار افراد کو اسکیم سے نکالا جا چکا ہے اور کوئی نہیں کہہ سکتا کہ احساس پروگرام میں رقم کی تقسیم غیر منصفانہ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے احساس پروگرام میں فنڈز کی تقسیم منصفانہ کی ہے۔

install suchtv android app on google app store