تحریک عدم اعتماد؛ وزیر اعظم کی بی اے پی کی قیادت سے تعاون کی درخواست

وزیر اعظم کی بی اے پی کی قیادت سے ملاقات فائل فو ٹو وزیر اعظم کی بی اے پی کی قیادت سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ارکان سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محود قریشی اور اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ پہنچے ہیں۔

پارلیمنٹ کے لاجز میں وزیراعظم نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کی قیادت سے تعاون کی درخواست کی۔

install suchtv android app on google app store