وزیر اعظم عمران خان کل "ای پاسپورٹ" کا اجرا کریں گے

عمران خان فاہل فوٹو عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کل ای پاسپورٹ کا اجرا کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے گی اور ای پاسپورٹ میں جدید ترین 29 نئے سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ 2004 کے بعد پاکستانی سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپگریڈیشن ہے اور ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ایئر پورٹس پر ای گیٹ کی سہولت سے استفادہ کیا جا سکے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابتدائی طور پر ای پاسپورٹ کی سہولت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لیے ہو گی۔

install suchtv android app on google app store