وفاقی حکومت کی یوکرین کوانسانی بنیادوں پرامداد کی منظوری

امداد فائل فوٹو امداد

وفاقی حکومت نے یوکرین کوانسانی بنیادوں پرامداد دینے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے امداد کی منظوری دی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پرامداد کی سمری بھجوائی تھی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے یوکرین کی امداد کی حمایت کی، روس یوکرین جنگ میں 15لاکھ افراد نے ہجرت کی اور یوکرین نے انسانی بنیادوں پر امداد کی درخواست کی۔

install suchtv android app on google app store