نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں تو ان سے کیا مانگیں: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی فائل فوٹو خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں تو ان سے کیا مانگیں۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم ملاقات کے لیے آئے تھے انہیں چائے پلائی۔

ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں ، نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں ان سے کیا مانگیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کو چھوڑیں ہمیں نظام پر اعتمادنہیں۔

install suchtv android app on google app store