آخری گیند تک مقابلہ کرنے والا وکٹیں لیکر بھاگ گیا، خورشید شاہ

خورشید شاہ فاہل فوٹو خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آخری گیند کا مقابلہ کرنے والا وکٹیں لیکر بھاگ گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اداروں ، جمہوریت اور آئین کو بچانے کیلئےعدالت میں آئے ہیں، عدالت نے کل سو موٹو نوٹس لیا کہ کچھ آئین کے خلاف ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوچتے ہیں کہ ایک دفعہ پاکستان کو آئین کیلئے قربانی دینی پڑے گی، لوگوں نے جمہوریت کیلئےاپنی جانیں دی ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کے تحت ہم آگے بڑھے تھے، ہم نے کوئی جھوٹ نہیں بولا اور نہ آئین کی کبھی خلاف ورزی کی، یہ پارلیمان میں اپنی اکثریت دکھانے کی بجائے بھاگ گئے۔

install suchtv android app on google app store