امن کےلیےآگے بڑھنے کےلیے تیار ہیں لیکن ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر اعظم عمران خان

امن کےلیےآگے بڑھنے کےلیے تیار ہیں لیکن ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو امن کےلیےآگے بڑھنے کےلیے تیار ہیں لیکن ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہم امن کےلیے دو قدم آگے بڑھنے کےلیے تیار ہیں لیکن امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

یومِ یکجہتی کشمیر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا اور بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کوحل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہم 2 قدم آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں اور بھارت 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم امن کےلیے دو قدم آگے بڑھنے کےلیے تیار ہیں لیکن امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو بطور قوم ہماری قوت اور اعتماد کا نتیجہ ہےکہ ہم اہلِ کشمیر کی جائز امنگوں کے مطابق معاملے کے منصفانہ حل کے لیے غیر معمولی کاوش پر آمادہ ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store