کامیاب جوان پروگرام: ای سی سی نے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی منظوری دیدی

کامیاب جوان پروگرام فائل فوٹو کامیاب جوان پروگرام

نوجوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے کامیاب جوان پروگرام کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی منظوری دیدی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ای سی سی نےکامیاب جوان پروگرام کےلیے5کروڑ30لاکھ کی منظوری دیدی ہے۔

اجلاس میں پاکستان میں سم اور اسمارٹ کارڈ کی مینوفیکچرنگ کےلیےکمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور وزیر صنعت حماد اظہر کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔وزارت آئی ٹی،ایف بی آر اور سرمایہ کاری بورڈحکام کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی میں آم اور کینوں کی برآمد کےلیےکمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔وزرات تجارت اوروزارت قومی تحفظ خوراک کےنمائندےکمیٹی میں شامل ہیں۔

اجلاس میں وزرات دفاع اور داخلہ کی مالی سال20-21کے لیے4 ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نےپی آئی اےکے 3500ملازمین کوریٹائر کرنےکی منظوری دے دی۔

install suchtv android app on google app store