نوجوانوں کو حق رائے دہی کے استمعال کیلئے جعلی خبروں کے اثرات کو سمجھنے کی ضرورت ہے: اعجاز شفیع گیلانی 

اکاؤنٹیبیلیٹی لیب پاکستان کی طرف سے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں الیکشنز پر جعلی خبروں کے اثرات اور نوجوانوں کے کردار پر سیمینار کا انعقاد اکاؤنٹیبیلیٹی لیب پاکستان کی طرف سے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں الیکشنز پر جعلی خبروں کے اثرات اور نوجوانوں کے کردار پر سیمینار کا انعقاد

اکاؤنٹیبیلیٹی لیب پاکستان کی طرف سے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں الیکشنز پر جعلی خبروں کے اثرات اور نوجوانوں کے کردار پرسیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کے مقررین نے معاشرے اور خاص طور پر ہمارے نوجوانوں پر جعلی خبروں اور غلط معلومات کے بنیادی محرکات اور ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

سیمینار کے لئے سپیکرز میں ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی، صدر گیلپ پاکستان اور ڈاکٹر عزیر احمد رانا، سکرپٹ رائٹر، سینئیر پروگرام پروڈیوسر، پی ٹی وی ہوم شامل تھے۔ جبکہ ڈاکٹر عظمیٰ سراج، انچارچ ڈپارٹمنٹ انٹرنیشنل ریلیشنز اور ماس کمیونیکیشن نے ایونٹ کو ماڈریٹ کیا۔ سیشن میں ماس کمیونیکشن کے طلباء اور اسٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جبکہ ڈاکٹر عزیر احمد رانا، سکرپٹ رائٹر اور سینئیر پروگرام پی ٹی وی ہوم کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے اخبار یا چینل سے جعلی خبر کے پھیلنے جیسی غلطی ہو سکتی ہے لیکن اس کا مقصد جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانا مقصود نہیں ہوتا۔ مستنعد خبروں کی رپورٹنگ کے لئے رپورٹرز اور ایڈیٹرز کے ٌپاس معتبر ذرائع اور تحقیقات پر مبنی ایک ضابطہ اخلاق ہوتا ہے۔ تاہم غلط معلومات کسی کو دھوکہ دینے کے لئے بھی پھیلائی جاتی ہیں۔ غلط معلومات کو حقیقی خبروں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور اسے مستنعد بنانے کے لئے دیگر سائٹس کے فارمیٹس کو کاپی کیا جاتا ہے۔ اس طرح کی جعلی معلومات پھیلانے کے پیچھے مقصد کلکس حاصل کرنا، اشتہارات سے آمدنی پیدا کرنا یا مختلف سیاسی پارٹیوں کے نقطہ نظر کو پیش کرنا ہوتا ہے۔ کسی بھی خبر کی تصدیق کے لئے نوجوانوں کو پانچ ڈبلیو اور ون ایچ فامولے پر عمل کرنا چاہیے۔

گیلپ پاکستان کے صدر ڈاکٹر اعجاز شاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے جعلی خبروں میں ایک بڑا اضافہ سامنے آیا ہے جس سے الیکشنز براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ لہذہ نوجوانوں کو جعلی خبروں کے اثرات سے متعلق آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔ نوجواجوں کو پاکستان کی سیاسی تاریخ اور جعلی خبروں کے اثرات کو سمھنے کی ضرورت ہے۔ سال 2018 کے الیکشنز میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔

لہذا انتخابی عمل میں حصہ لینے اور درست انتخاب کے لئے جعلی خبروں اور سیاسی آگاہی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

مقریرین نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی خبروں کے اثرات سے بچنے کے لئے قوائد و ضوابط قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ الیکشنز اور جمہوری عمل کو شفاف بنانے کے لئے نوجوانوں کے مثبت کردار پر بھی زور دیا گیا۔

اکاؤنٹیبلیٹی لیب پاکستان کے بارے میں: اکاؤنٹیبلیٹی لیب پاکستان ایک قومی تھنک ٹینک ہے، جو فعال شہریوں، ذمہ دار رہنماوں اور جوابدہ اداروں کے ذریئے عوام کے بنیادی حقوق تک رسائی کے لئے کام کر رہا ہے۔ لیب پاکستان بھر سے فعال شہریوں اور ذمہ دار رہنماؤں کی ایک ایسی تحریک پر کام کر رہی ہے، جو عوامی خدمات کی بہتر فراہمی مثبت سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے لئے معلومات کی فراہمی اور ان کے تعمیری استعمال میں مدد کر سکے۔

install suchtv android app on google app store