فرانس: پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری، متعدد افراد گرفتار

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ فائل فوٹو فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس نے اب تک 150 سے زائد افراد کو گرفتار کر گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر تولوز سمیت کئی شہروں میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پولیس پر مظاہرین نے حملے کیے اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

دوسری جانب فرانسیسی ٹریفک پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کار سوار کو سینے پر گولی مار کر ہلاک کرنے کے اس معاملے کو فرانسیسی صدر نے ناقابل فہم اور پولیس کے اس ظالمانہ اقدام کو ناقابل معافی قرار دے دیا ہے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ہمدردیاں اور نیک تمنائیں نوجوان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store