ملتان میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

ملتان میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق فائل فوٹو ملتان میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نو جوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اشارے کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان ہوٹل سےکھانا کھا کرگھر جارہے تھے، جاں بحق ہونے والا نوجوان عثمان نویں جماعت کا طالب علم تھا جب کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا اہلکار فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر اہلکاروں کے خلاف مقتول کے والد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے نوجوان سمیع اللہ کی عمر 19 سال تھی۔

install suchtv android app on google app store